سابق ضلع ناظم سرگودہا امجد علی نون کو ایچی سن کالج کا بورڈ آف گورنرز نامزد کردیا گیا

سرگودھا (آن لائن )گورنر پنجاب اور صدر بورڈ آف گورنرز ایچی سن کالج لاہور نے کالج کا نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دیدیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب، جنرل آفیسر کمانڈنگ 10ڈیو لاہور، سیکرٹری ایجوکیشن وسیکرٹری فنانس پنجاب ایکس آفیشو ممبر ہوں گے۔ جبکہ وزیراعظم معائنہ کمشن کےسابق چیئرمین ملک امجد علی نون، ہاشم جواں بخت، پرویز خٹک وزیردفاع، راجہ یاسر ہمایوں،سمیت سولہ نان آفیشو ممبر ہوں گے۔ ملک امجد علی نون اس سے قبل بھی 1995سے 2004ء تک بور ڈ کے ممبر رہے ہیں۔ جبکہ وہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے بورڈ کے ممبر اور یونیورسٹی آف سرگودھا سینڈیکیٹ کے ممبر بھی رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow