چیف جسٹس ہائیکورٹ نے بڑے پیمانے پر ترقیوں کی منظوری دے دی

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں بڑے پیمانے پر ترقیاں دے دی گئی ،گریڈ 17 سے گریڈ 19 کے متعدد افسران کی اگلے گریڈ میں پرنوٹ کردی گئی ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے متعدد افسران کی ترقیوں کے نوٹیفکیشنز جاری کردیئے گئے ہیں. نوٹیفکیشنز کے مطابق 3 ڈپٹی رجسٹرارز گریڈ 19 کی گریڈ 20 میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ 9 اسسٹنٹ رجسٹرارز گریڈ 18 کو گریڈ 19 جبکہ 44 ایڈمن آفس کوآرڈینٹرز گریڈ 17 کی بطور اسسٹنٹ رجسٹرار گریڈ 18 میں ترقیوں کی منظوری بھی دی گئی ہے. مزید برآں 17 پرسنل اسٹنٹ( گریڈ 17) کو گریڈ 18 میں ٹائم سکیل ترقی کی منظوری بھی دی گئی ہے. ترقی پانے والے ڈپٹی رجسٹرارز میں میاں اشفاق احمد، جانسن برنارڈ اور مسعود احمد شامل ہیں جبکہ ڈپٹی رجسٹرارز ظہور حسین اور شہباز اشرف کو ترقی کےلئے موزوں قرار دے دیا ہے، دونوں افسران سیٹ دستیاب ہونے پر اگلے گریڈ میں تعینات ہو جائیں گے. اسی طرح اسسٹنٹ رجسٹرارز نور محمد، اشفاق احمد، اللہ دتہ خالد، شاہد اقبال، محمد عرفان، طاہر حسین، محمد مقصود چوہدری، عثمان شوکت اور عطاء الرحمن کو ڈپٹی رجسٹرارز کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے جبکہ اسسٹنٹ رجسٹرار اویس افضل کو ترقی کےلئے موزوں قرار دے دیا گیا ہے. مزید برآں ایڈمن آفس کوآرڈینٹرز عبدالرؤف، عمر ایاز، علی احمد ملک، آصف رسول، اجمل امیر خان، محمد صدیق، شبیر احمد اور رابعہ رفیع سمیت 44 ایڈمن آفس کوآرڈینٹرز کو گریڈ 18 میں بطور اسسٹنٹ رجسٹرارز ترقی دے دی گئی ہے جبکہ 3 ایڈمن آفس کوآرڈینٹرز ترقی کے لئے موزوں قرار دیتے ہوئے سیٹ کی دستیابی کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے. چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے 17 پرسنل اسٹنٹس کی گریڈ 18 میں ٹائم سکیل پروموشن کی بھی منظوری دے دی ہے، گریڈ 18 میں ترقی پانے والوں میں شہزاد احمد ناصر، رانا محمد یامین، نعیم احمد اور محمد اویس وحید سمیت 17 پرسنل اسسٹنٹس شامل ہیں. ترقیوں کے تسلسل میں آفس کوآرڈینٹرز سے سینئر آفس کوآرڈینٹرز اور سینیئر آفس کوآرڈینٹرز سے ایڈمن آفس کوآرڈینٹرز کے عہدوں پر بھی جلد ترقیوں کا امکان ہے..

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow