صدر پریس کلب سرگودہا عبدالحنان چوہدری نے وزیر اطلاعات شبلی فراز سے سرگودہا پریس کلب کی گرانٹ کا پانچ لاکھ کا چیک وصول کیا

 

سرگودھا(29جون2020) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ھے کہ حکومت پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ ہر شعبہ کے کارکنوں اور صحافتی اداروں کے مسائل حل کرنے کیلیئے عملی اقدامات اٹھارہی ھے کیونکہ ریاست کا چوتھا ستون میڈیا جتنا مضبوط اور اس سے وابستگان جسقدر آسودہ اور خوشحال ھونگے اسی قدر ریاست مستحکم اور طاقتورھوگی وہ پریس انفارمیشن آفس اسلام آباد کے میڈیا سنٹر میں ملک بھر کے ضلعی پریس کلبوں اور کرونا وائرس سے متاثرہ اور شہید ھونے والے صحافیوں میں وفاقی حکومت کی  جانب سے مالی امداد کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر سرگودھا پریس کلب کے صدر عبدالحنان چوہدری،جنرل سیکرٹری راناساجد اقبال اور ممبرایگزیکٹو باڈی شاھین فاروقی سے گفتگو کر رھے تھے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ایک علمی و ادبی گھرانے کا فرد ھونے کی بنا پر وہ  صحافیوں اور صحافتی اداروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان  میڈیا کی اہمیت کے  مطابق اسکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر یقین رکھتے اور عملا” کوشاں ھیں اور کرونا وائرس سے متاثرہ قومی معیشت کے باوجود وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارت اطلاعات و نشریات نے صحافیوں اور صحافتی اداروں میں خطیر مالی امداد تقسیم کی ھے اور وسائل کے مطابق یہ سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔سرگودھا پریس کلب کے صدر عبدالحنان چوہدری ،جنرل سیکرٹری راناساجد اقبال اور سینیئر صحافی شاھین فاروقی نے سرگودھا پریس کلب کو پانچ لاکھ روپیہ کی گرانٹ دینے پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا شکریہ اداکرتے ھوئے انہیں سرگودھا پریس کلب کے دورہ کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ھوئے کہا کہ وہ سرگودھا میں تعلیم حاصل کرتے رھے اسلیئے انہیں سرگودھا آکر خوشی ھوگی اور وہ جلد ہی آئیں گے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow