وزیر اعلی پنجاب نے صوبے بھر کے آپریشن تھیٹر اور او پی ڈیز دس دن میں فنکشنل کرنے کا حکم دے دیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاایک اور بڑا فیصلہ ، ہسپتالوں میں او پی ڈیز او رآپریشن تھیٹرز مکمل فنکشنل کرنے کےلئے حتمی پلان طلب
محکمہ صحت 10روز کے اندر او پی ڈیزاور آپریشن تھیٹرز مکمل فنکشنل کرنے کےلئے اقدامات کرے،مریضوں کو سہولت ملے گی
لاہور29 جون :وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے پنجاب کے ہسپتالوں میں او پی ڈیز او رآپریشن تھیٹرز مکمل فنکشنل کرنے کے لئے محکمہ صحت سے حتمی پلان طلب کرلیاہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ صحت 10روز کے اندر او پی ڈیزاور آپریشن تھیٹرز مکمل فنکشنل کرنے کے لئے اقدامات کرے-انہوںنے کہاکہ او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز مکمل فنکشنل نہ ہونے سے مریضوں کو پریشانی کا سامناہے-او پی ڈیز او رآپریشن تھیٹرز مکمل فنکشنل ہونے سے مریضوں کو سہولت ملے گی- انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور پنجاب حکومت کے موثر اقدامات سے کورونا کا پھیلاﺅ روکنے میں مدد ملی ہے اورصوبے میں کورونا کے کیسز کی تعداد میں کمی ہورہی ہے-وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ کورونا کا پھیلاﺅ روکنے کے لئے حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایاجائے-انہوںنے کہاکہ صوبائی وزیر صحت اوپی ڈیز او رآپریشن تھیٹرز مکمل فنکشنل کرنے کے حوالے سے لیڈ لیں اور اس ضمن میں ہر ضلع میں فوکل پرسن بھی مقرر کیا جائے- او پی ڈیز او رآپریشن تھیٹرز مکمل فنکشنل کرنے کے حوالے سے حتمی پلان مرتب کرنے کے ساتھ عوام کے لئے موثر آگاہی مہم بھی چلائی جائے-ڈاکٹروں،نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کے لئے ضروری حفاظتی تدابیر کو ہر صورت یقینی بنایا جائے-انہوں نے کہاکہ ہیلتھ پروفیشنلز کورونا وباءمیں مثالی کام کر رہے ہیں-پنجاب حکومت ڈاکٹروں ،نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کی معترف ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت آج اعلیٰ سطح کااجلاس منعقد ہوا، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،چیف سیکرٹری،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، وزیراعلیٰ کے سیکرٹری کوآرڈینیشن ،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر او رمتعلقہ حکام نے ا جلاس میں شرکت کی-
٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow