ڈویژن میں سب سے زیادہ ٹائگر فورس کو سرگودہا ضلع میں فعال کیا گیا بلال فیروز جوئیہ

 

سرگودہا( نمائندہ خصوصی ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز نےکہا ہے کہ ڈویژن میں سب سے زیادہ ضلع سرگودہا میں ضلعی انتظامیہ نے ٹائیگر فورس کے نوجوانوں سے رابطہ کر کے مختلف زمہ داریاں سونپی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع سرگودہا سے 18ہزار مختلف افرادنے آن لائن ٹائیگر فورس کے لیے رجسٹریشن کروائی اور اب تک 6ہزار ٹائیگرز فورس کے جوانوں کو تحصیلو ں کی سطح پر اسسٹنٹ کمشروں کی نگرانی میں مختلف سرکاری و نجی ادارواں اورعوامی مقامات پر ڈیوٹیاں تقویض کی گئی ہیں۔انہوں نے بعض سوشل میڈیا پر چلنے والی ان خبروں کو مستر د کر تے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس کے جوانوں کو ٹی شرٹ اور کیپ کی فراہمی نہیں کی جارہی ۔انہوں نےکہاکہ اے سی صاحبان کو وافر مقدار شرٹس اور کیپ فراہم کی گئی ہیں اور ڈی سی دفتر کے سٹاک میں ضرورت کے مطابق ٹائیگرز فورس کےلیے تمام سامان موجود ہے۔ انہوں نے واضع کیا کہ صرف ایسے ٹائیگر فورس کے جوان جو فرائض ادا کر رہے ہیں ان کو شرٹس اور کیپس فراہم کی گئی ہیں۔ اے ڈی سی جی نے مزیدکہا کہ کسی میڈیا کے نمائیندہ نے ان سے ٹائیگر فورس کے متلعق معلومات کےلیے کوئی رابطہ نہیں کیا اور ان یا ان کے کسی ماتحت کے نام سے خبر بے بنیاد ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow