ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بابر رحمان کی قیادت میں محکمہ اینٹی کرپشن کاروائیاں تیز ہوگئی

اینٹی کرپشن سرگودھاکی کاروائیاں, نقشہ فیسوں کے نادہندوں سے
1کروڑ20لاکھ 38ہزار9سو65روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دیئے۔

سرگودہا(یکم جولائی 2020)محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے حکومت پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کے ویژن کے مطابق سرگودھا ڈویژن میں ریجنل ڈائریکٹراینٹی کرپشن سرگودھا بابر رحمان وڑائچ کی سربراہی میںمحکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے ڈویژن بھر میںکمرشل/نقشہ فیسوں کے نادہندوںکے خلاف کارﺅائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محمد اصغر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے تحصیل کونسل سرگودھااورساہیوال کے نادہندوں کے خلاف تحصیل کونسل کی انتظامیہ سے مل کر گھیرا تنگ کرتے ہوئے مقصود انجم سلیم وغیرہ چک نمبر51شمالی بائی پاس روڈ سرگودھا جنہوں نے 53کنال میں کمرشل مارکیٹ بنائی ہوئی تھی اُن سمیت دیگر ڈیفالٹروں سے80لاکھ38ہزار9سو65روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دیئے ہیں۔ تحصیل کونسل سرگودھا اور ساہیوال کے باقی ڈیفالٹروں کے خلاف کاروائی جاری ہے۔ اسی طرح تحصیل کونسل سلانوالی کے نادہندوں کے احسان اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(لیگل)، اینٹی کرپشن سرگودھا نے بھی نادہندگان کے خلاف تحصیل کونسل کی انتظامیہ سے مل کرکریک ڈاﺅن شروع کیا ہوا ہے جس کے تحت تحصیل کونسل سلانوالی کے مختلف نادہندوں سے 42لاکھ53ہزار7سو12روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دیئے ہیں۔ تحصیل کونسل سلانوالی کے باقی ڈیفالٹروں کے خلاف کاروائی جاری ہے۔
٭٭٭٭٭
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تمام تفتیشی افسران، انکوائری افسران اور لیگل افسران کی
ماہ جون کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے 4جولائی کوخصوصی میٹنگ کر یں گے۔

سرگودہا(یکم جولائی 2020 ) ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا بابر رحمان وڑائچ نے ماتحت افسران کی ماہ جون کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی اجلاس4جولائی بروز ہفتہ کو دن 11بجے ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی کرپشن سرگودھا کے میٹنگ روم میں طلب کرلیا۔ جس میں محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کے تمام تفتیشی افسران، انکوائری افسران اور لیگل افسران کی ماہ جون 2020کی کارکردگی کا جا ئزہ لیاجائیگا۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow