سوشل میڈیا پر سرکاری رقبے پر قبضے کی خبر چلنے پر ڈپٹی کمشنر نے قبضہ واگزار کروا کر قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

سرگودہا(یکم جولائی 2020)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے سوشل میڈیا پر قبضہ مافیا کی جانب سے جھاڑانوالی جھال کے قریب سرکاری زمین پر قبضہ کی خبر وائرل ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا عمر دراز گوندل کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔ اے سی کی سربراہی میں ریونیو عملہ نے چک نمبر 34شمالی جھاڑانوالہ والی جھال کے قبرستان کے قریب سرکاری رقبہ مربع نمبر 1کلہ نمبر 10 سرکاری زمین تقریبا دو کنال قبضہ مافیا سے واگزارکروا کر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow