گندم کا نیا ریٹ مقرر ہونے کے باوجود تاحال آٹے کا نیا ریٹ مقرر نہیں کیا گیا

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )ضلع کے مختلف مقامات پر فلور ملز مالکان اور مڈل مین کے گٹھ جوڑ سے آٹے کی قیمتوں میں من مانے اضافہ اور بلیک میں فروخت کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی جانب سے سرگودھا،سلانوالی، شاہ پور، بھلوال کے بعض فلور ملوں اور بڑے دوکاندار/ڈیلرز کے کوائف سول ایڈمنسٹریشن کو گزشتہ روز ارسال کرتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت تاحال 805روپے ہے، تاہم حکومت کی جانب سے آٹے کی نئی قیمتوں کا تعین ہونے سے قبل ہی متذکرہ ملز مالکان اور دوکانداروں نے گٹھ جوڑ کر کے بیس کلو آٹے کا تھیلا 1050روپے تک فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھاہے، جس کی وجہ سے بیشتر چھوٹے دوکاندار کاروائی کے خوف سے مہنگا آٹا خرید کرفروخت کرنے سے انکاری ہیں اور بیشتر دوکاندار ملزمالکان و ڈیلرز کے طے کردہ اضافی ریٹ پر ہی آٹا فروخت کرنے اور عوام خریدنے پر مجبور ہیں،یہی نہیں ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ ماہ عام مارکیٹ میں آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے تمام مجاز افسران کو حکومت کے مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت اور دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی جس پر کسی قسم کا عملدرآمدنہ ہو سکا اور صورتحال روزبار وز گھمبیر ہوتی جا رہی ہے جس کے فوری تدارک کیلئے مربوط حکمت عملی اور خصوصی کریک ڈاؤن کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow