سیلاب سے بچاؤ کیلئے بنائے گئے 62 فی صد بند ناقص قرار دے دیئے گئے

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )اعلی سطحی سروے ٹیم نے فلڈ2020کے پیش نظر سرگودھا سمیت دس اضلاع میں دریا اور نہروں پربنائے گئے 62فیصد بندخطرناک قرار دیتے ہوئے مجموعی صورتحال غیر تسلی بخش قرار دیدی، اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور متعلقہ اداروں کی ناقص حکمت عملی کو وجہ قرار دیا ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حکومتی ہدایت پر سرگودھا، شیخوپورہ، لاہور، راولپنڈی،فیصل آباد،ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان،بہاؤالپوراو گوجرنوالہ میں دریاؤں اور ہیوی کینالز پر بنائے گئے 379بندوں /ڈیکس کا فیزیکل معائنہ کرکے گزشتہ روز رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں صرف 145مقامات تسلی بخش جبکہ234 کی صورتحال کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے آگاہ گیا کہ ممکنہ سیلاب اور غیر معمولی بارشوں کی صورت میں ان مقامات سے ملحقہ لاکھوں افراد کی آبادیاں اور مویشی بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں، اور شدید مالی و جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا،یہ بھی بتایا گیا کہ ان مقامات کی بہتری /مرمت کیلئے فراہم کردہ کروڑوں روپے کے فنڈز کے استعمال کا کوئی شفاف استعمال نہیں، بالخصوص مٹی /پتھر ڈالنے کی مد میں زیادہ تر فنڈز خرد برد کر لئے جاتے ہیں، رپورٹ میں متذکرہ غیر تسلی بخش مقامات پر فوری طور پر مناسب اقدامات اٹھانے کی سفارش کی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے متعلقہ ضلعی حکومتوں کو اس رپورٹ کے تناظرہنگامی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow