کمرشل زمینوں کا ویلیو ٹیبل بہتر کرنے کیلئے 5 جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر کردی گئی

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )بورڈ آف ریونیو نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں مالی سال 2020-21کے تحت اربن و رورل ایریاز میں جگہوں کی سرکاری قیمتوں کا از سر نو تعین اور ویلیو ایشن ٹیبل کانوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے 5جولائی کی ڈیڈ لائن دیدی اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں خصوصی کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق ممبر ٹیکسز بی او آر کی جانب سے سرگودھا سمیت دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو نئے مالی سال کے تحت جگہوں کی سرکاری قیمتوں کا تعین کر کے ان کے ویلیوایشن ٹیبلز جاری کرنے کیلئے نئی گائیڈ جاری کر دی گئی ہے، اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرز کی کی سربراہی میں پانچ پانچ رکنی کمیٹیاں قائم کر کے انہیں فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایت کی اور کہا گیا ہے کہ امسال تمام ریکارڈ آن لائن کیا جائے گا لہذا مقرر ہ ٹائم پیریڈ میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ جلد از جلد پراپرٹیز کی رجسٹریشن کے حوالے سے فیسوں کی مد میں ریونیو وصولی متاثر نہ ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow