پنجاب کے ہر شہر کو صاف بنانے کیلئے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کو تیز کرنے کی ھدایت

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے منصوبہ پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چیف انجینئر ہیڈ کوارٹر پنجاب لوکل گورنمنٹ بشارت جاوید کی سربراہی میں صوبائی سطح پر مانیٹرنگ اینڈ سپروائزری کمیٹی تشکیل دیدی،ذرائع کے مطابق پنجاب میونسپل سروس پروگرام کے تحت ضلع سرگودھا میں 265منظور شدہ سکیموں پر ابتک تیرہ کروڑ 56لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں ان سکیموں پر لاگت کا مجموعی تخمینہ 56کروڑ 28لاکھ روپے لگایا گیا ہے،زیادہ تر کام سرکاری ریکارڈ میں چل رہا ہے جبکہ عملدرآمد کی رفتار انتہائی سست ہے جس پر گزشتہ روز ڈپٹی کمشنرز کو جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ اس پروگرام کی تیار کردہ فیزبیلٹی رپورٹس اور درکار مشینری و دیگر وسائل کی تفصیلات کی اپ ڈیٹ سپروائزری اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کو جلد از جلد ارسال کرنے کے ساتھ ساتھ فوری طور پر پینے کے پانی کے نمونہ جات چیک کروائے جائیں، یہ بھی بتایا گیا کہ اعلی سطحی مانیٹرنگ اینڈ سپروائزری کمیٹی ہر ماہ مخصوص ایام میں اضلاع کے دورے کر کے عملدرآمد کا فیزیکل جائزہ بھی لے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow