میونسپل کارپوریشن سرگودہا کی نااہلی سرگودہا کی کی بیشتر کالونیاں سیوریج مسائل سے دوچار

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)میونسپل کارپوریشن حکام کی نا اہلی کے باعث مجاہد کالونی‘ زبیدہ رضا ٹاؤن،منظور ٹاؤن سمیت متعدد آبادیوں میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے‘ شہریوں کو گھروں میں داخل ہونے میں مشکلات کا سامنا ہے‘ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے ان آبادیوں میں سیوریج کے نئے پائپس بچھانے کا وعدہ کیا تھا بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کروانے کے بعد ان کے نام نہاد لیڈرز نے ان علاقوں کا رخ کرنا تک گوارہ نہیں کیا‘ عملہ صفائی بااثر افراد کے علاقوں تک محدود ہے، ایک ماہ سے شکایات کے باوجود کوئی نوٹس نہیںسرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے)میونسپل کارپوریشن حکام کی نا اہلی کے باعث مجاہد کالونی‘ زبیدہ رضا ٹاؤن،منظور ٹاؤن سمیت متعدد آبادیوں میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے‘ شہریوں کو گھروں میں داخل ہونے میں مشکلات کا سامنا ہے‘ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے ان آبادیوں میں سیوریج کے نئے پائپس بچھانے کا وعدہ کیا تھا بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کروانے کے بعد ان کے نام نہاد لیڈرز نے ان علاقوں کا رخ کرنا تک گوارہ نہیں کیا‘ عملہ صفائی بااثر افراد کے علاقوں تک محدود ہے، ایک ماہ سے شکایات کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا، جبکہ سیوریج کا گندا پانی پینے کے صاف پانی میں مل کر وبائی امراض پھیلانے کا باعث بن رہا ہے‘ یہی نہیں جوہڑوں کی شکل اختیار کرنے والا یہ پانی ملیریا اور ڈینگی مچھر کی افزائش کے لئے سازگار ماحول فراہم کر رہا ہے‘ علاقہ مکینوں نے کمشنر سرگودھاسے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ لیا جا رہا، جبکہ سیوریج کا گندا پانی پینے کے صاف پانی میں مل کر وبائی امراض پھیلانے کا باعث بن رہا ہے‘ یہی نہیں جوہڑوں کی شکل اختیار کرنے والا یہ پانی ملیریا اور ڈینگی مچھر کی افزائش کے لئے سازگار ماحول فراہم کر رہا ہے‘ علاقہ مکینوں نے کمشنر سرگودھاسے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow