ایم پی اے شمیم آفتاب کی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات

سرگودھا (ملک منیر سے  )پاکستان تحریکِ انصاف کی سرگودھا سے رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی جوائنٹ سیکرٹری وومن ونگ محترمہ شمیم آفتاب کی سربراہی میں اراکینِ پنجاب اسمبلی کے وفد کی وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات۔ملاقات میں محترمہ شمیم آفتاب نے مشکل ترین حالات میں بہترین اوr ریلیف بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد دیتے ہوئے علاقائی مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہے انشاءاللہ وزیرِاعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق اور وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزار کی قیادت میں پنجاب کے عوام کو انکے حقوق گھروں کی دہلیز پر فراہم کرنا اولین ترجیح رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے پورے پنجاب کے فنڈز ایک مخصوص علاقے میں لگائے جس سے باقی اضلاع میں احساسِ محرومی پیدا ہوا لیکن اب تمام اضلاع کو مساوی ترقیاتی فنڈز جاری کیے جائیں، صحت کی سہولیات سمیت کرونا کی روک تھام کے لئے ہسپتالوں کے نظام کر بہتر بنانے کی ضرورت ہے تا کہ عام عوام کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس موقع پر وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محترمہ شمیم آفتاب کی تجاویز اور سفارشات پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی، کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں انشاءاللہ جلد اس مرض پر قابو پا لیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow