تمام تحصیلوں میں عملہ صفائی دوران بارش 24 گھنٹے حاضر رہے گا ڈپٹی کمشنر

سرگودہا( محمد تہور بلال اصغر سے) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیر شیخ نے گذشتہ شام شدید آندھی اور مون سون کی پہلی بارش سے نکاسی آب کی صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے میٹروپولیٹین کارپوریشن سمیت تمام ایم سیز کا عملہ صفائی طلب کرلیا۔ انہوں نے تمام تحصیلوں میں ہنگامی بنیادوں پر بارشی پانی کا نکاس اور صفائی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ایم سیز افسران رات گئے تک فیلڈ میں موجود رہے اور اپنی نگرانی میں بارش سے متاثرہ تمام علاقوں سے پانی کے نکاس کو یقینی بنوایا۔ اس دوران ایم سیز کی بھاری مشینری بھی استعمال میں لائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ہدایت کی کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے سرگودہا اور گردونواح کے علاقوں میں 11 جولائی تک وقفہ وقفہ سے اندھی اور بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے تمام ایم سیز مشینری اور عملہ صفائی کو الرٹ رکھیں۔ برساتی نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیر شیخ کا اندھی اور بارش سے شہر بھر کے اکثر علاقوں کی بجلی بند ہونے پر فیسکو حکام سے رابطہ، فیسکو کے مطابق بارش اور اندھی سے شہر کے 151میں سے 114فیڈرز متاثر ہوئے۔ فیسکو کی آپریشن ٹیموں نے بارش رکتے ہی ضلع بھر میں ہنگامی بنیادوں پر آپریشن شروع کیا اور رات بھر کام کرکے تمام علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow