امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل ریاض راجڑ کی انتخابی مہم زوروں شور سے جاری

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)امیدوارممبرپنجاب بار کونسل خوشاب ملک محمد ریاض راجڑ اعوان ایڈووکیٹ باہمراہ سنئیرقانون دان اور ممبر پنجاب بار کونسل خوشاب ملک حبیب نواز ٹوانہ ،سابق صدر بار خوشاب ایڈووکیٹ حاجی محمد اعظم جنجوعہ ، ملک محمد بشیر اعوان، حاجی اعظم ،ملک یونس ،محمد اسماعیل،نعمت اللہ ،ملک شیر شاہ اعوان،سابق نائب صدر بار خوشاب ایڈووکیٹ ملک محمد طاہر اعوان ،ملک ،محمد حیات اعوان ،سابقہ سیکرٹری بار خوشاب سابق سید مسرت عباس،ضیاء الحق،ملک حبیب الرحمن اترائ،رانا محمد رفیق،پیر سید نسیم الحسن گیلانی ،ملک رفیع اللہ ایڈووکیٹ،ملک عمران قادر،سابق صدر بارملک یونس ملک عابد،ملک یعقوب اعوان ،ملک آصف محمود اعوان ودیگر وکلاء کا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا کا طوفانی دورہ کیا ،جب ملک ریاض راجڑ اعوان ڈسٹرکٹ بار سرگودھا پہنچے تو سینکڑوں کی تعداد میں وکلاء برادری نے پھولوں کی پتیوں کے ساتھ بھرپور استقبال کیا اورملک ریاض اعوان کے ھق میں زندہ باد کے نعرے لگائے اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا کے وکلاء برادری نے امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل خوشاب ملک محمد ریاض اعوان کے حق میں سپورٹ کا اعلان کر دیاڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا کی بھرپور سپورٹ کے بعد امیدوار ملک محمد ریاض اعوان ایڈووکیٹ کی جیت یقینی ہو گئی اس موقع پرامیدوار ممبر پنجاب بار کونسل خوشاب ملک ریاض راجڑ اعوان نے کہا کہ میں سرگودھا کے تمام معزز ممبران کا محبتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور جس طرح آپ نے مجھے آج محبت سے نوازا انشاء آپکی تابعداری میں کوئی کسر نہیں چھوڑو گا ۔

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال)نوشہرہ وادی سون میں چوروں کا راج بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اہلیان علاقہ میں سخت خوف وہراس اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق وادی سون میں گزشتہ دنوں سے چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے گزشتہ رات محلہ شمش آباد میں ملک اعجاز کے گھر سے ہنڈا کار سرخ رنگ ایل او ایکس 7345چور لے اڑے اسطرح چند دن پہلے ڈھاکہ ،محلہ جہان آباد ،منظور آباد،مردوال سے نقدی ،سونا زیورات جبکہ سوڈھی کلیال سے دوموٹر سائیکل چورلے اڑے عوامی وسماجی حلقوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow