نادرا پاکستان کا شمار دنیا کے بہترین اداروں میں ہوتا ہے ڈی جی سرگودہا ریجن نوید جان

سرگودھا (  عبدالحنان چوہدری سے   )محکمہ نادرا  عوام کوجدید تکنیکی حوالوں سے سہولیات کی فراہمی اوردنیا کے ترقی یافتہ معاشروں کے ہم پلہ لانے کے لئے مثالی خدمات سرانجام دے رہاہےاور اسوقت دنیا بھر میں پھیلی کرونا وباء کے مہلک اثرات سے پاکستانی عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ نادرا کا موثر کردار نمایاں ھے اور دفاتر میں خواتین کے لئے الگ کاونٹر اور ون ونڈو آپریشن سے لوگوں کو مزید بہتر سہولیات مل  رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنر ل نادرا سرگودھا ریجن نوید جان صاحبزادہ نے سرگودھا پریس کلب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےکیا۔انہوں نےکہاکہ چئیرمین نادراعثمان یوسف مبین کی خدادادصلاحیتوں اورشبانہ روزکوششوں سے ملی رھنمائی کی بدولت محکمہ نادراعوام کوزندگی کے مختلف شعبوں میں جدید سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بیرون ملک نایجریا،کینیا،فجی اور سوڈان میں بھی مختلف پروگرامز متعارف کر کے ملک عزیز کیلئےخدمات پیش کرکےروشن کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ نادرارجسٹریشن سینٹرزکے ذریعہ دی گئی مختلف سہولیات سے عوام کوآگاہی دینے میں میڈیا کا اہم اور قابل ستائش کردار ہے ڈی جی نادراسرگودھا ریجن نوید جان صاحبزادہ نے بتایا کہ چئیرمین نادرا نے عوام کی سہولت کے لئے شناختی کارڈ کی رجسٹریشن پالیسی میں نرمی پیداکی اور ون ونڈوآپریشن کی سہولت کے ذریعے عوام کونادراسنٹر پر سردی اورگرمی میں کھڑے ہونے کی صعوبت سےنہ صرف نجات دلائی بلکہ دفتری امورکوتیز تر بناکر رجسٹریشن سنٹرزمیں عوام کودوستانہ اورآرام دہ ماحول یقینی بنایا گیاھے اور اس سارے عمل کو مانیٹر بھی کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نادرا رجسٹریشن سنٹرز میں خواتین،بزرگ اورعمر رسید ہ شہریوں کے لئے علیحدہ کاؤنٹرزقائم اوربیٹھنے کی علیحدہ جگہ مخصوص کردی گئی ہیں اور چئیرمین نادرا کی خصوصی کاوش سے خواتین کے لئے ضلعی سطح پر علیحدہ رجسٹریشن سنٹر ز، معذورافراد کی رجسٹریشن  انکی دہلیز پر، دوردرازکے علاقوں میں خواتین کی شناختی کارڑ رجسٹریشن خواتین عملہ اور جدید موبائل رجسٹریشن وہیکل جیسے انقلابی اقدام اٹھائے گئے ھیں۔ڈی جی نادرا نوید جان صاحبزادہ نے کہاکہ کورونا وائرس سے بچائو کیلیئےنادراملازمین اور سائلین کے تحفظ کیلیئے ایس اوپیز پر مکمل عمل کیا جارھاھے اسی تناظر میں تمام نادرا ملازمین کا کرونا ٹیسٹ کرایا گیا اور پازیٹو عملہ کے علاج معالجہ کے بعد دوبارہ ٹیسٹ منفی آنے پر ڈیوٹی پر لگایا گیا ہے انہوں نےبتایا کہ چئیر مین نادراکی ہدایت پر لوگوں کو رجسٹریشن بارے مسائل حل کرنے کیلیئے ریجنل ہیڈکوارٹرز نادرا پر کھلی کچہریوں کاانعقاد کیاجارہاہے جبکہ حکومت کے احساس پروگرام سے مستفید ہونے والوں کوسہولیات فراہم کی گئی ہیں نیزچئیرمین نادراعثمان یوسف مبین کی ہدایات اورترجیحات کے مطابق ملک بھر میں ای سہولت پروگرام،اسلحہ لائسینس پرجیکٹ کی تشکیل،پنجاب اسلحہ لائسینس کی تجدید اورعوامی شکایات کے ازالہ کیلئے موثر نظام قائم ہوچکاہے۔ڈی جی نادراسرگودھا ریجن نوید جان صاحبزادہ نے سرگودھا پریس کلب کی انتظامیہ اورارکان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوخراج تحسین پیش کیا۔قبل ازیں سرگودھا پریس کلب کے صدرعبدالحنان چوہدری اورجنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال،شاہین فاروقی، ملک اصغر نے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نادراکویقین دلایاکہ میڈیا محکمہ نادراکے ملک وقوم کے بہتر مفاد میں اٹھائے جانے والے اقدامات کوبے لوث جذبوں سے عوام تک پہنچاتارہے گا۔اس موقع پرڈی جی نادرانے بتایا کہ ہر جمعرات کو ٹیلی فون پر لوگوں کے مسائل اور شکایات سن کر احکامات کا سلسلہ جاری ہے اور جلد ہی پریس کلب میں سیمنار اور کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow