چیف آفیسر نوشہرہ کے چھاپے اشیاء خوردونوش نوش کے ریٹ چیک کئے

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)چیف آفیسر ایم سی نوشہرہ محمد اشرف گوندل نے اچانک مین بازار،میلاد،تکبیر چوک کا دورہ کیا انہوں نے اشیائے روزمرہ سبزی فروٹ ،کریانہ ،مرغی گوشت سمیت مختلف دوکانوں کو چیک کیا سرکاری ریٹ لسٹ کو نظر انداز کرکے زائد قیمت پر اشیا فروخت کرنے اور ناجائز منافع خوری کرنے والے دوکانداروں کو نقد جرمانے کئے انہوں دوکانداروں کو ہدایت کی کہ مارکیٹ کمیٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ سے زائد قیمت پر ہر گز اشیا خوردونوش فروخت نہ کی جائیں اور آئندہ گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow