انسانیت کی خدمت عظیم مشن ہے صلح کروانا شیوا انبیاء ہے پیر ظفر حسین شاہ

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)انسانیت کی خدمت عظیم مشن ہے دو مسلمان بھائیوں کی ناراضگی کو ختم کراکے صلح کرانا دین اسلام کا اہم فریضہ ہے جو صلح کرانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں ان کی نیکی کا اجر اللہ تعالی عطا کرتا ہے اسی سلسلہ میں دو برادریوں بجرال،نسال کی صلح کی تقریب محلہ جہان آباد جامع مسجدمنعقد ہوئی جس میں اہل علاقہ نے شرکت کی صلح کرانے میںخوشاب یونین آف جرنلسٹس ،الیکٹرونک میڈیا کلب چیئرمین ملک عمردراز جوئیہ ،چیئرمین وادی سون پریس کلب نوشہرہ ملک زاہد فاروق اعوان،صدر وادی سون پریس کلب ملک احمد سعید اعوان، صحافی ملک عبدالرحمن،ملک ممتاز ڈھاکہ،ملک اقبال نسال اعوان،ملک ہادی بخش اعوان،ملک محمد علی مردوال اور ملک اکرام افضل اعوان کی کوششیں رنگ لائیں صلح کی تقریب میں بجرال برادری کے حاجی ملک افضل،ملک اقبال،ملک ریاض،ملک فاروق،ملک شاہد ودیگر برادری اور نسال برادری کے ملک اقبال نسال،ملک اختر نسال ،ملک اقبال نسال،ملک ظفر نسال،ملک اخلاق نسال ودیگر برادری کے سربراہان بھی موجود تھے آخر میںعلاقہ کی روحانی شخصیت پیر ظفر حسین شاہ نے دعاکرائی اور دونوں فریق کے افراد نے آپس میں گلے مل کر عہد کیا کہ آج کے بعد ہماری سابقہ رنجشیں ختم ہوگئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow