شکریہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نئیر شیخ

شکریہ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نئیر شیخ ۔۔۔۔۔۔۔۔ احساس ہیلتھ کارڈ کے پینل پر کافی ہسپتال ہیں سرگودہا میں بھی ایک ہسپتال صادق ہسپتال سرگودہا ہے جس کے مالک مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ڈاکٹر لیاقت علی خان ہیں اس ہسپتال میں ہیلتھ کارڈ کے مریضوں کے ساتھ ناروا رویہ معمول کی بات ہے آج سے چار دن قبل مجھے ایک کال آئی دوسری طرف سے بولنے والے نے کہا آپ شہزاد شیرازی بول رہے ہیں میں نے کہا جی میں بول رہا ہوں انہوں نے بتایا کہ ھم ایک مریض صادق ہسپتال لے کر آئے ہیں یہ ایک شہید اہلکار کا بیٹا ہے اس کا اپینڈیکس کا آپریشن ہوا ہے صادق ہسپتال والے نقد پیسے مانگ رہے ہیں کارڈ کو رد کررہے ہیں میں نے کہا آپ تھوڑی دیر بعد مجھے کال کیجئے گا میں ڈاکٹر لیاقت صاحب سے بات کرکے بتاتا ہوں میں نے درجنوں بار ڈاکٹر لیاقت کو فون کیا انہوں نے اٹینڈ نہیں کیا میں نے ھمارے ایک صحافی ساتھی رانا ساجد اقبال کو فون کیا کہ آپ کا اچھا تعلق ہے ڈاکٹر لیاقت سے یہ مسئلہ ہے کسی غریب نے مجھے فون کیا ہے وہ ہسپتال میں موجود ہے ڈاکٹر صاحب سے کہیں مریض پر کچھ رحم کریں انہوں نے کہا آپ فون بند کریں میں ان سے بات کرکے آپ کو بتاتا ہوں کچھ دیر بعد ان کا فون آیا ڈاکٹر صاحب میرا نمبر بھی اٹینڈ نہیں کررہے اب میں اپنی عادت سے مجبور ہوکر ایک غریب کی مدد کرنا چاہتا تھا لیکن میں اس وقت سرگودہا میں موجود نہیں تھا وگرنہ خود صادق ہسپتال پہنچ جاتا ایک فوتیدگی کی وجہ سے میں اپنے گھر تھا میرے ذہن میں آیا کہ میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ نئیر شیخ صاحب کو کہتا ہوں وہ ضلع کے ہیڈ ہیں وہ یقینی طور پر اس کام میں میری مدد کرپائیں گے میں نے انہیں فون کیا مصروفیت کے باوجود انہوں نے میری کال اٹینڈ کی میری بات سنی اور مجھے کہا میں ابھی ceo ہیلتھ سے بات کرتا ہوں میں نے فون بند کیا تھوڑی دیر بعد ceo ہیلتھ سرگودہا کا فون آیا انہوں نے تمام واقعہ پوچھا اور مریض کا نمبر مجھ سے لیا ان کا کہنا تھا احساس کارڈ ھمارے ماتحت تو نہیں لیکن آپ کا یہ مسئلہ حل کرواتے ہیں خیر ایک سے دو گھنٹے کی تگ و دو کا پھل ملا اور اس غریب شخص کی مدد ہوگئی مریض کے لواحقین نے مسرت بھرے انداز میں مجھے فون کیا اور شکریہ ادا کیا میں نے اس شخص کا فون بند ہونے کے بعد سی ای او ہیلتھ کو فون کیا تاکہ ان کا شکریہ ادا کرسکوں میں نے ان کا شکریہ ادا کیا تو انہوں نے کہا شکریہ میرا نہیں ڈپٹی کمشنر عبداللہ نئیر شیخ کا بنتا ہے ان کی بات بالکل درست تھی میں چاہتا تو فون کے ذریعے بھی ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرسکتا تھا لیکن میں نے چاہا کہ اپنے قلم سے شکریہ ادا کروں کیونکہ جب ھم افسران کی خامیاں بیان کرتے ہیں تو پھر اچھائی پر تعریف کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ڈپٹی کمشنر سرگودہا اجکل اپنی پوری محنت سے ہر محکمے کو بہتر کرنے کیلئے کام کررہے ہیں میں عبداللہ نئیر شیخ صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ایک غریب سائل کی فوری داد رسی کو یقینی بنایا اگر اسی طرح افسران اپنے دائروں سے نکل کر عوام کی حقیقی خدمت شروع کردیں تو یہ ملک جنت کا منظر پیش کرنے لگے گا ۔۔۔۔۔۔ شہزاد شیرازی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow