جسٹس لاہور ہائی کورٹ فاروق حیدر کا دورہ تحصیل کورٹ نوشہرہ

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال)انسپکشن جج خوشاب جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس فاروق حیدر نے تحصیل کورٹ نوشہرہ وادی سون کا دورہ کیا دورہ کے دوران انہوں نے تحصیل نوشہرہ بارروم کا افتتاح کیاافتتاح کے موقع پر امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل خوشاب ملک محمد ریاض راجڑ اعوان ایڈووکیٹ نے وکلاء کے درپیش مسائل بیان کیے اور ینگ وکلاء کو نئے چیمبرز کی فوری فراہمی کی استدعا کی اس موقع پر جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ وکلاء کے پاس ذاتی چیمبرز ہونا انتہائی ضروری ہے جہاں وہ اپنے کلائنٹ کو اچھی طرح ڈیل کر سکیں ینگ وکلاء کو چیمبرز کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں عوام کو بر وقت انصاف کی فراہمی وکلاء کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے کورونا کی وباء کے باعث عدالتی نظام ڈسٹرب ہوا لیکن الحمد اللہ حالات میں بہتری آ رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بطور انسپکشن جج مجھے امید ہے کہ تحصیل کورٹ نوشہرہ میں عوام کو عدل کی فراہمی کا نظام سب سے بہتر ہو گا انہوں نے تحصیل کمپلیکس نوشہرہ میں پودا بھی لگایا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب سردار محمد اکرم خان،سول جج نوشہرہ حسنین احمدانور،ممبر پنجاب بار ملک حبیب نواز ٹوانہ ،معروف قانون دان سابق ڈسٹرکٹ بارصدر اور امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل خوشاب ملک محمد ریاض راجڑ اعوان ایڈووکیٹ،حاجی محمد اعظم جنجوعہ ایڈووکیٹ،سابق صدور ڈسٹرکٹ بار خوشاب ملک بشیر اعوان ،ملک محمد یونس ،سابق صدرتحصیل بار نور پور تھل اور سابق امیر جماعت اسلامی ملک وارث جسرہ ،ملک طاہر اعوان، ملک اعظم، کھوڑہ ،ملک ارشد علی اعوان ،یاسمین اقبال اعوان،سائرہ طارق ،ملک رفیع اللہ کلیراایڈووکیٹ ا،ملک یعقوب اعوان ایڈووکیٹ،ملک محمد آصف محموداعوان ایڈووکیٹ،ملک عامر اعوان ایڈووکیٹ،ملک فیصل ممتاز اعوان ایڈووکیٹ سمیت دیگر سینئرر وکلاء بھی موجود تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow