وزیر اعلی کی ھدایت پر چئیرٹی کمیشن قائم

 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر چیریٹی ایکٹ 2018کے تحت پنجاب چیریٹی کمیشن قائم
چیریٹی کمیشن کے ذریعے صدقات و عطیات کے نظام کی نگرانی اورفنڈز کی ترسیل میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی
خیراتی تنظیموں اور اداروں کے لئے 15 اگست سے پہلے پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن کرانالازم ہوگا
این جی اوز، ٹرسٹ، سوسائٹیزاور دیگر خیراتی اداروں کی آسانی کے لئے ویب رجسٹریشن پورٹل بھی قائم
چیریٹی کمیشن کے قیام سے خیراتی رقوم میں خرد برد یا اس کا ناجائز استعمال روکا جا سکے گا:وزیراعلیٰ عثمان بزدار
لاہور11جولائی : بزدار حکومت صدقات و عطیات جمع کرنے کے نظام کی نگرانی اورفنڈز کی ترسیل کے عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے محکمانہ اصلاحات لارہی ہے-وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر پنجاب چیریٹی ایکٹ 2018کے تحت پنجاب چیریٹی کمیشن قائم کر دیا ہے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہناہے کہ صدقات و عطیات کا درست استعمال یقینی بنانے کے لئے صوبے بھر میں کام کرنے والی خیراتی تنظیموں اور اداروں کے لئے 15 اگست سے پہلے پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن کرانالازم ہوگا-این جی اوز، ٹرسٹ، سوسائٹیزاور دیگر خیراتی اداروں کی آسانی کے لئے ویب رجسٹریشن پورٹل بھی بنایا گیاہے-یہ پورٹل پنجاب میں ای گورننس کے فروغ اور خدمات کی ایک کلک پر رسائی یقینی بنانے کی کڑی ہے- www.charitycommission.punjab.gov.pk پر وزٹ کر کے درخواست کنندہ اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں- وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان کے لوگوں کا دوسروں کی مدد او رچیریٹی کا جذبہ بے مثال ہے-کوویڈ19سے معاشی طور پر متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کے لئے بھی صاحب حیثیت افراد نے دل کھول کر مدد کی ہے-انہوںنے کہاکہ چیریٹی کمیشن کے قیام سے کمزور طبقات کی مدد کے لئے جمع مالی ا مداد کا حساب رکھا جا سکے گااور اس اقدام سے خیراتی رقوم میں خرد برد یا اس کا ناجائز استعمال روکا جا سکے گا-
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow