ڈپٹی کمشنر سرگودہا کا سات اھم شاہراوں پر غیر قانونی تجاوزات ختم کرنے کا حکم


سرگودہا(11 جولائی 2020)۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ضلع کی سات اہم شاہراہوں پر غیر قانونی تعمیرات کو فوری طو رپر منہدم کیا جائے او رمالکان کو بھار ی جرمانے کئے جائیں ۔ان سات اہم شاہرات میں کچہری روڈ ‘ خوشاب روڈ تا ایل جے سی کینال سے براستہ اوورہیڈ برج فاطمہ جناح روڈ ‘ فاطمہ جناح روڈ چونگی نمبر 9 سے قینچی موڑ ‘ پل 47 سے قینچی موڑ تا 91 جنوبی ‘ 47 پل سے مٹھہ معصوم فیصل آباد روڈ میٹروپولیٹن حدود ‘ نوری گیٹ نمک منڈی تا 85جھال اور سرگودہا بائی پاس فیصل آباد روڈ تا لاہور جھال چکیاں تک شامل ہیں ۔ انہوں نے ایم او پی بھلوال کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ ان شاہرات پر تعمیرات کاجائزہ لیں اور ان کی تفصیلات آئندہ ایک ہفتے کے اندر کمیٹی کو فراہم کریں جبکہ مزید ہدایت کی کہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث بلڈنگ چیکروں او رانسپکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جن میں کی گرفتاریاں او رنوکریوں سے برخاستگی بھی شامل ہے ۔ دریں اثنا ڈسٹرکٹ پلاننگ وڈیزائن کمیٹی کے اجلاس میں ضلع میں دو نئے پٹرول پمپس لگانے کی منظوری دی گئی جن میں ایک پٹرول پمپ تحصیل بھلوال جبکہ دوسرامیٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں قائم کیا جائیگا ۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow