وزیر اعلی پنجاب کا اورنج لائن منصوبہ فنکشنل کرنے کی ھدایت

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ڈیرہ گجراں اورنج لائن میٹرو سٹیشن کا دورہ، تیاریوں کا جائزہ ،جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین پر موجود جدید ترین سہولتوں، آٹومیٹک آلات اور مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا
ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پراجیکٹ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ
تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہوچکا ،سازگار حالات کا انتظار کررہے ہیں، ٹرین سروس کا جلدباقاعدہ آغاز کردیا جائے گا
اورنج لائن ٹرین چلا کر سابقہ حکومتوں کے منصوبے بند کرنے کی روایت کا خاتمہ کررہے ہیں،وزیراعلیٰ عثمان بزدار
وزیراعلیٰ کی پنجاب ماس ٹرانز ٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کو ٹرین چلانے کےلئے تمام تر اقدامات کرنے کی ہدایت
لاہور11جولائی :وزےراعلیٰ پنجاب سرد……ارعثمان بزدار نے ڈیرہ گجراں میں اورنج لائن میٹروٹرین سٹیشن کا اچانک دورہ کیا اور ٹرین سروس کے آغاز کےلئے تیاریوں کاجائزہ لیا -وزیراعلیٰ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین پر موجود جدید ترین سہولتوں، آٹومیٹک آلات اور مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا-ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پراجیکٹ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اورنج لائن ٹرین کو جلد ازجلدفنکشنل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سی پی پیک کا منصوبہ ہے، اورنج لائن میٹروٹرین کا تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے،سازگار حالات کا انتظار کررہے ہیں،کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹیں دور ہوتے ہی ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ اورنج لائن ٹرین چلا کر سابقہ حکومتوں کے منصوبے بند کرنے کی روایت کا خاتمہ کررہے ہیں – عوام کی فلاح او رسہولت کے لئے میٹرو ٹرین چلارہے ہیں-لاہور کے شہریوں کو سفر کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا اہتمام کررہے ہیں-انہوںنے بتایاکہ اورنج لائن میٹروٹرین مسافروں کے تحفظ کے لئے ایس او پیز کے تحت چلانے کا فیصلہ کیاگیاہے تاکہ مسافروں کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے-ایم ڈی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے وزیراعلی کو اورنج لائن ٹرین کو فنکشنل کرنے کے لئے اقدامات پر پیشرفت سے آگاہ کیااور بتایاکہ اورنج لائن ٹرین کا الیکٹریکل،مکینیکل او رسول ورک مکمل ہو چکا ہے -ٹرین کو آپریشنل کرنے کے لئے نورینکو، جی ایم جی ، ڈائیوو او رجے وی پر مشتمل چین کے اداروں کے ماہرین اور اہلکاروںکی خدمات حاصل کی جارہی ہیں- کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال بہترہوتے ہی ٹرین کو فنکشنل کردیا جائے گا-وزیراعلیٰ نے دیگرتمام متعلقہ حکام کو ٹرین سروس کے آغاز کے لئے ممکنہ اقدامات جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی-سیکرٹری ٹرانسپورٹ ، ڈی جی ایل ڈی اے ، چیف انجینئر اےل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر لاہور ڈویژن، جی ایم پی ایم اے ، ایم ڈی نیسپاک اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے –
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow