ہاوسنگ سکیموں کی منظوری 75 دنوں میں یقینی بنائی جائے ڈپٹی کمشنر سرگودہا

سرگودہا(11 جولائی 2020)۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ حکومت ڈیجٹلائز سسٹم کے ذریعے اب ہاوسنگ سکیموں کو صرف 75دنوں اور دس مرلے کی بلڈنگ پلانز نقشے چودہ یوم میں منظوری کے بعد مالکان کو فراہم کر دیئے جائیں گے ۔ اس سسٹم سے کرپشن کاخاتمہ ہو گا اور لانگ ٹرم منصوبہ بندی میں مدد ملے گی غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹوں کارجحان رک جائیگا او رشہری سہولتیں بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خدمت مرکز کے جدید سسٹم بارے بریفنگ اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس ‘انچارج خدمت مرکز ہارون بلوچ ‘ سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن طارق پر ویا ‘ارشد گرمالا ‘ کالونی اسسٹنٹ او رتمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ایم ا وپیز بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ ریونیو سے متعلق معلومات بلاتاخیر اس سسٹم میں داخل کریں اور رپورٹس فراہم کرنے میں تاخیری حربے اختیار کرنے والے ریونیو افسران کےخلاف سخت کارروائی کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سسٹم کے ذریعے صارف اپنی فائل کی روزافزوں پیش رفت ملاحظہ کر سکتا ہے ۔اجلاس میں خدمت مرکز کے انچارج ہارون بلوچ نے ڈیجٹلائز سسٹم کے خدوخال بتائے ۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow