انسداد کورونا کے بہتر اقدامات سے اموات کی شرح صرف 3.8 فی صد رہی ڈپٹی کمشنر سرگودہا

سرگودہا(11 جولائی 2020)۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ انسداد کورونا اقدامات اور احتیاطی تدابیر کے باعث ضلع میں شرح اموات صرف 3.8 فیصد رہی جبکہ 1043 کنفرم مریضوں میں سے867 مریض صحت یاب ہو کر نارمل زندگی گزار رہے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی انسداد کورونا وڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرسمیع اللہ ‘ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے رائے یاسر بھٹی ‘ ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی ‘فوکل پرسن انسداد ڈینگی پروگرام ڈاکٹر عمر فاروق ‘ ڈپٹی ڈی ایچ او سرگودہا راجہ فیصل تیمور ‘سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن طارق پرویا ‘سی او تحصیل کونسل سرگودہا ارشد گرمالا ‘ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر‘متعلقہ اداروں کے نمائندے وافسران اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسران ہیلتھ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کورونا کے روابط کو مکمل طو رپر تلاش کیا جائے او رانہیں حفاظتی تحویل میں رکھا جائے ان کا مکمل چیک اپ اور لیبارٹری ٹیسٹ کروایا جائے تاکہ کورونا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی اقدامات کو مثبت بنایاجائے ۔ڈینگی کے لاروا کو بالکونیوں ‘ گملوں ‘ نرسریوں ‘قبرستانوں ‘ ٹائر شاپس او رکباڑ خانوں میں تلاش کیا جائے ۔ انہوں نے کورننگ کمیٹیوں کے ذریعہ انسداد ڈینگی کمیٹیوں کی کارکردگی کی سکروٹنی کرنے کی ہدایت کی اور لاروا ملنے کی صورت ان انسداد ڈینگی کمیٹیوں کے اراکین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کاحکم دیا ۔انہوں نے ڈینگی ہاٹ سپاٹس کو سو فیصد کورکرنے کی ہدایت کی ۔ کورونا کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر رائے سمیع اللہ نے بتایاکہ اس وقت ضلع میں ایکٹو مثبت مریضوںکی تعداد 143 ہے ۔33اموات میں سے 21 میل جبکہ 12 فی میل ہیں ۔ پانچ کی عمر چالیس سال سے کم جبکہ 28 چالیس سال سے زائد کے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 39لاکھ کی آبادی میں سے صرف 863 پازیٹو کیس ملے جن کی ریشو ایک لاکھ میں سے 22 افراد بنتی ہے ۔ انسداد ڈینگی بریفنگ میں فوکل پرسن ڈاکٹر عمر فاروق نے بتایاکہ گذشتہ ایک روز کے دوران 28 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک میں بھی ڈینگی تشخیص نہیں کیاگیا۔انہوں نے بتایاکہ 539ان ڈور ٹیموںنے 12506 اور 167 آوٹ ٹیموں نے 3552 مقامات کو چیک کیا ۔ٹیموں کو 38 ان ڈور اور 136 آ¶ٹ ڈور مقامات سے لاروا ملا ۔ڈپٹی کمشنر نے سیمنٹ پائپ بنانے والی فیکٹریوں اور تالابوں کو چیک کرنے ‘نئے سینٹری پٹرول اہلکاروں ‘ پی ایچ اے او ردیگر محکموں کے اہلکاروں کو خصوصی تربیت دینے او رتربیت کے معیار کو چیک کرنے کی ہدایت کی ۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow