ڈی پی او سرگودہا کی سرکل ایس ایچ او اور سی آئی اے سٹاف سے میٹنگ

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز اور سی آئی اے سٹاف سے میٹنگ
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی زیر صدارت سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سٹی سرکل میں ہونے والے کرائم کا جائزہ لیا گیا۔ اے ایس پی سٹی سرکل احمد شاہ نے کرائم سے متعلق ہونے والی پیش رفت کے بارہ بریفنگ دی۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں، تمام ایس ایچ اوز گشت پر خود آوٹ ہوں اوربلا نمبر موٹرسائیکلوں،کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کریں،ایک ہی جگہ پر باربارہونے والے جرائم کی نشاہدہی کی جائے اوران کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں ان کی جائیداد قرقی اور ان کو پناہ دینے والوں کے خلاف موثر کاروائی کریں۔اس موقع پرڈی ایس پی انوسٹی گیشن محمد اقبال بھی موجود تھے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow