ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ مہم میں سرگودہا بھرپور شرکت کرے گا شیخ ندیم خاور صدر انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودہا

 

سرگودھا ۔۔۔ مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا نے ضلع بھر میں 18 جولائی کو ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ  تحریک  شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا  ،
شیخ ندیم خاور صدر مرکزی انجمن تاجران شہر وضلع سرگودھا کے مطابق مہم کے سلسلہ میں ضلع بھر کی تاجر تنظیمیں تحریک میں شامل ہونگی تمام تاجر تنظموں کا اجلاس بلانے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دیدی گئ ہے تاکہ  مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جاسکے

انہوں نے مزید بتایا کہ آل پاکستان انجمن تاجران کے تمام گروپ اس بات پر متفق ہیں  محمد سیلمان مغل جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران شہر وضلع سرگودھا نے کہا تاجروں کے تحفظ کیلئے مشترکہ تحریک چلائی جائیگی 18 جولائی کو سرگودھا سے بھی تاجر نمائندوں کا ایک قافلہ تحریک میں شرکت کریگا تاجروں کے کاروبار کو تحفظ دینے کیلے آل پاکستان تاجر تنظموں نے عملی کام کا آغاز کیا ہے ، اس موقعہ پر خواجہ احمد حینف چیرمین مرکزی انجمن تاجران شہر وضلع سرگودھا نے کہا کہ  ضلع بھر کے تاجروں کو اس مہم کا حصہ بنانے کیلئے آگاہی شروع کردی ہے ،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow