حکومت کاٹیج انڈسٹری کو ٹیکس سے مستثنی قرار دے مظہر احمد ملک

سرگودھا ( محمد تہور بلال اصغر سے)حکومت کاٹیج انڈسٹری کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ کرے۔ یوٹیلٹی بلز موخر کرنے کی حکومتی سکیم کو سراہتے ہیں۔ فارمولے کو مزید بہتر پالیسی سازی میں سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے۔ صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مظہر احمد ملک نے کہا کہ سیلز ٹیکس کی موجودہ شرح جو کہ اِس وقت 17%ہے اِس کو 5%پر لایا جائے۔ نئے ٹیکس گزار تلاش کیے جائیں۔ پہلے سے موجودہ ٹیکس گزاروں پر بوجھ نہ ڈالا جائے۔ کنسٹرکشن کی طرح دی گئی مراعات کو باقی سیکٹر ز میں بھی اِس طرح کی مراعات دی جائیں اور کسی بھی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لئے آمدن کے ذرائع نہ پوچھے جائیں۔ ٹیکس آڈٹ ختم کیے جائیں، پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی لائی جائے۔ صنعتی اور گھریلو استعمال کی بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی لائے جائے مگر ا±سی تناسب سے جس تناسب سے پیڑول کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔ یوٹیلٹی بلز موخر کی حکومتی پالیسی کو سراہتے ہیں مگر اِسے مزید بہتر بنانے کے لئے سٹیک ہولڈرز کو اِس میں شامل کرنا ضروری ہے صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مظہر احمد ملک نے کہا کہ اِس وقت غیر معمولی حالات ہیں اور غیر معمولی اقدامات کرنا ہوں گے۔ ا±نہوں نے کہا کاٹیج انڈسٹری کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے کیونکہ عالمی وبائی مرض کرونا کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر معیشتیں یکسر تبدیل ہو رہی ہیں۔ اِس نازک مرحلہ پر حکومت ِ پاکستان تمام بینک ہولڈرز اور بزنس کمیونٹی کے نمائندگان ایک پیج پر آکر ہی اِس چیلنج کو مقابلہ کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow