گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پوٹھا جانوروں کی آماجگاہ بن گیا تبدیلی سرکار کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال)تبدیلی حکومت کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے موجودہ ترقیاتی دور میں بھی گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پوٹھا(وادی سون)کو جانوروں کی آمجگاہ بنا دیا گیاسکول ہذاکی طالبات مقامی گھر میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیںاہلیان علاقہ نے ضلعی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق ملک الطاف حسین نے وادی سون پریس کلب نوشہرہ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پوٹھا (وادی سون )جسکی چاردیواری تک تعمیر نہیں کی گئی اور اسکے اندر مقامی افراد نے اپنے جانور باندھ رکھے ہیں سکول کے کھڑکیاں دروازے غائب ہو گئے ہیں اور سکول کی طالبات ایک مقامی گھر کے اندر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں یہ ضلعی انتظامیہ،سی ای او ایجوکیشن کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ،سی ای او ایجوکیشن خوشاب اور موجودہ ایم پی اے نے انکے علاقے کو مسلسل نظر انداز کر دیاہے کوئی پرسان حال نہیں ہمارا علاقہ انتہائی پسماندہ ہے اس علاقے میں لڑکیوں کیلئے پرائمری سکول نہ ہونے سے ہم اپنی بچیوں کو تعلیم نہیں دلوا سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow