سرگودھا میں سرکاری سکول کھول کر صفائی کروانے پر دو اساتذہ معطل کر دیئے گئے

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )وفاقی اور صوبائی حکومت کے احکامات کے باوجود سرکودھا میں سرکاری سکول کھول دیا گیا ، 2 ٹیچرز نے مساجد میں اعلانات کرو ائے کے والدین اور بچوں کو سکول بجھوانے کا کہا گیا تھا، سی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں اساتذہ معطل کرکے انکوائری لگا،تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہے، مگرسرگودھا کے نواحی علاقہ چاہ میانہ میں سرکاری سکول کھول کر حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔ سرگودھا کے علاقہ کوٹ مومن کے نواحی علاقہ چاہ میانہ میں حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سرکاری اسکول کھول دیا گیا ۔ بچوں اور بچیوں کو اسکول بلا لیا گیا ۔ استاد بچوں کو سکول بلا کر تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ صفائی کا کام بھی لیتے رہے۔ چاہ میانہ میں غیر قانونی طور پر کھولے گئے سرکاری سکول کی فوٹو حاصل کرلی ہے ۔ جن میں سرکاری تعلیمی ادارے کے بچے اور بچیاں سکول کے اندر اور باہر صفائی کرتے دیکھا جاسکتا ہیں۔ صفائی کا کام کرنے کے بعد بچوں کو سکول میں تدریس کا عمل بھی جاری ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق سکول میں صرف 2 ٹیچرز ہیں۔ بچوں کو بلانے کے باوجود مرضی سے آتے ہیں۔حکومت ایک طرف کورونا کا شور مچاتی ہے دوسری طرف سرکاری سکول میں بچوں کو بلایا جاتا ہے۔ جبکہ ٹیچرز کی جانب سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا ہے کہ ہمارے پاس صفائی کیلئے عملہ نہیں سکول کی صفائی بچوں سے کرانا پڑتی ہے۔ اور دوسری طرف انتظامیہ کی طرف سے سکول حاضری کا کہا گیا ۔بچوں کو کم تعداد میں بلاتے ہیں۔ اسکول کھولے جانے کے حوالہ سے کمشنر سرگودھا اور ڈی سی سرگودھا نے اسکول انتظامیہ کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ کوٹ مومن کے علاقہ چاہ میانہ میں سرکاری اسکول کھولے جانے کی خبر کے بعد محکمہ تعلیم کے حکام نے نوٹس لے لیا ۔سی ای او ایجوکیشن ریاض قدیر نے رابطہ کرنے پر بتایا اسکول کھول کر بچوں کو بلانے کی قطعاً اجازت نہیں ہے، بلا اجازت بچوں کو اسکول بلانے والے اساتذہ غلام مصطفی اور محمد عباس کو معطل کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بچوں کی سلامتی سب سے مقدم چیز ہے، اس پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow