ڈویژن بھر میں ٹڈی دل کے حوالے سے موضع لیول پر کمیٹیوں کا کردار مثالی رہا کمشنر سرگودہا

 

سرگودھا(14جولائی2020)۔کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے حوالے سے ڈویژن بھر میں موضع لیول پر قائم 1850کمیٹیوں کی کارکردگی کو پی ڈی ایم اے نے ملک بھر میں شاندار قرار دیا ہے جس پر چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور محکمہ زراعت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ ڈویژن بھر میں ٹڈی دل کا مکمل صفایا کر دیاگیا ہے او رلوکسٹ کنٹرول کمیٹیوں کی بھر پو آگاہی مہم سے کروڑوں روپے کی فصلوں اورباغات کو محفوظ بنایا گیا ہے ۔ کمیٹیوں کی تعداد کو مزید بڑھایا جائے اور اس جذبہ کو برقرار رکھا جائے ۔ وہ ڈویژنل انتظامی افسران کے اجلا س سے خطاب کررہی تھیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی ‘ ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ ‘ ڈپٹی کمشنر خوشاب مسر ت جبین ‘ ڈپٹی کمشنر میانوالی عمر شیر چٹھہ ‘ ڈپٹی کمشنر بھکر سید موسیٰ رضا ‘ ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر رانا محمد ریاض ‘ ڈائریکٹر زراعت فیض محمد کندی او رڈپٹی ڈائریکٹر خوراک انجم سردار کے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ کمشنر نے چاروں اضلاع میں آٹے اور چینی کی مقرر کردہ نرخوں میں وافر مقدارمیں دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھنے او رملز کاروزانہ کی بنیاد پر سٹاک چیک کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہاکہ آٹے کی بیس کلو آٹے کی قیمت 860 روپے مقرر ہے ۔ زائد وصولی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ۔

اجلاس میں ڈائریکٹر کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر آفتاب نے بتایاکہ عید الاضحی کےلئے چاروں اضلاع میں 28مویشی منڈیاں 17جولائی سے فنکشنل ہوجائیں گی جن میں سے کیٹل مارکیٹ کمیٹی کی لگائی جانے والی 10منڈیاں چوبیس گھنٹے فنکشنل رہیں گی جبکہ 18عارضی سیل پوائنٹس صبح چھ بجے سے شام سات بجے تک کھلے رہیں گے ۔ مویشی منڈیوں کی فول پروف سیکورٹی او رحکومت کے جاری کردہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے مویشی منڈیوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے ‘ خریداراور فروخت کنندگان کیلئے تمام دیگر سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کئے جانے والے ایکشن محرم الحرام کے انتظامات او رپرائس کنٹرول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اسی طرح کرونا کے مریضوں کے ٹیسٹنگ اوردیگر اقدامات کے بارے بھی آگاہ کیا ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ ڈویژن بھر میں کرونا کے ٹیسٹ مقرر کردہ ٹارگٹ کے مطابق روزانہ کی بنیا دپر کئے جارہے ہیں او رخوش آئند بات یہ ہے کہ کرونا مریضوں کی تعداد میں روزبروز کمی آنا شروع ہو گی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سرگودہا میں اس وقت کرونا کے 137کل مریض ہیں جن میں سے 6ہسپتال میں جبکہ 131گھروں پر قرنطینہ میں ہیں ۔ خوشاب میں کرونا کے 19مریض گھروں پر قرنطینہ ہیں ۔میانوالی میں 39گھروں میں جبکہ 2ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ بھکر میں کرونا کے 24مریض گھروں پر قرنطینہ ہیں او رتمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ اجلاس میں اگلے ہفتہ میں مون سون کی شجرکاری مہم کے حوالے سے اقدامات کا بھی جائزہ لیاگیا ۔

اجلاس میں چاروں اضلاع میں ریونیو واجبات کی وصولی کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے ریونیو وصولی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے چاروں ڈپٹی کمشنروں کو ناقص کارکردگی کے حامل ریونیو افسران کے خلاف ضابطہ کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔

٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow