تمام اضلاع میں دریاؤں میں پانی کے اتار چڑھاؤ کیلئے فوکل پرسن مقرر کرنے کا حکم

سرگودھا(محمدتہور بلال اصغر سے) دریاﺅں میں پانی کے اتار چڑھاﺅ اور دیگر معاملات کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ اور حکام کو بروقت آگاہی کےلئے ایگزیکٹو آفیسر آپریشن ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے جو 15جون سے 15 اکتوبر2020تک مذکورہ امور کی نگرانی کر کے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ارسال کرینگے ،اس ضمن میں سرگودھا سمیت ریجن بھر بلدیاتی اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے افسران اور عملے کو 24 گھنٹے ڈیوٹی پر مامور رہنے کے بھی احکامات جاری کئے ہیں تاکہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونیوالے نقصانات سے بچا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow