سرگودھا ریجن میں سیلابی سامان رکھنے کیلئے وئیر ہاؤس کی عدم دستیابی ہر سال کروڑوں کا سامنا ضائع ہوجاتا ہے

سرگودھا(محمدتہور بلال اصغر سے)سرگودھا ریجن میں متوقع سیلاب کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر ریلیف کا عمل مکمل کرنے کےلئے حکومت کو ہر سال نئی خریداریاں کرنا پڑتی ہیں ،جس میں عام نوعیت کی اشیاءخیمے وغیرہ سے لے کر ہیوی مشینری تک شامل ہے ،مجموعی طور پر 41اقسام کی یہ اشیاءسیلاب میں ریلیف کے بعد مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اکثر و بیشتر اگلے سال کےلئے ناقابل استعمال ہو جاتی ہیں جبکہ ان اشیاءکی خریداری کے دوران سنگین نوعیت کی بے ضابطگیاں الگ سے تشویش کا باعث ہیں اور ہر مرتبہ کروڑوں روپے کے فنڈز اسی مد میں خرچ کئے جاتے ہیں، جسے قومی خزانے پر اضافی بوجھ قرار دیتے ہوئے حکومت کی طرف سے ایک بڑا وئیر ہاﺅس بنانے کا فیصلہ کیا گیاتھاجس پر عملدرآمد میں متعلقہ ادارے رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، معلوم ہوا ہے کہ اس ضمن میں وئیر ہاﺅس کے قیام کےلئے فیصل آباد روڈ پر110جنوبی کے مقام پر 103کینال اراضی کی نشاندہی دے کر موذوں قرار دے کر رپورٹ صوبائی حکام کو بھجواکر خاموشی اختیار کر لی گئی ہے ،اور امسال بھی خریداریوں کا سیزن شروع ہونے والا ہے جبکہ وئیر ہاﺅس کا قیام اگلے مالی سال میں بھی شروع ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ ۔سیلابی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow