میڈیکل سٹوروں پر نشہ اور ادویات کھلے عام دستیاب

سرگودھا(محمدتہور بلال اصغر سے)شہر کے میڈیکل سٹوروں پر جعلی و نشہ آور ادویات کا دھندہ جاری‘ انتظامیہ خاموش تماشائی‘ نشﺅں کی بڑی تعداد میڈیکل سٹوروں سے فیض یاب ہونے لگے۔ ممنوعہ ادویات کی فروخت میں اضافہ معاشی و معاشرتی جھگڑوں کے باعث لوگ تیزی سے نشہ آور گولیاں‘ کیپسول اور انجکشن کا استعمال کر رہے ہیں‘ جبکہ میڈیکل سٹوروں پر انڈین ان رجسٹرڈ اور سمگل شدہ میڈیسن وسیع پیمانے پر فروخت کی جا رہی ہیں اور جنسی ادویات کے استعمال سے کئی شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں‘ اکثر میڈیکل سٹور ممنوعہ ادویات کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی دو نمبر ادویات بھی بلیک میں فروخت ہو رہی ہیں جن کے استعمال سے لوئی ٹھیک ہونے کی بجائے مختلف جان لیوا بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں‘ شہریوں نے حکومت سے نوٹس لےنے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow