وادی سون نوشہرہ ،موضع پیل میں پانی کی بندش خواتین کا گھروں سے نکل کر احتجاج

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)پانی کی بندش کے خلاف حلقہ پی پی82موضع پیل میں سینکڑوں خواتین گھروں سے نکلنے پر مجبورہوگئیںخوشاب روالپنڈی پنڈی مین روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دیا،ایم پی اے کے خلاف نعرہ بازی،خواتین نے مین روڈ پر دھرنا دے دیاتفصیلات کے مطابق موضع پیل میں ایک ماہ سے پانی کی بندش کی وجہ سے سینکڑوں خواتین اپنا حق مانگنے کیلئے مین روڈ خوشاب روالپنڈی روڈ پر نکل آئیں اور روڈ کو بلاک کر دیا جسکی وجہ سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی اس موقع پر خواتین نے اپنے سروں پر پانی کے برتن اٹھا رکھے تھے اور واٹر سپلائی عملے کے عدم تعاون اور ایم پی اے کی بے حسی کے خلاف نعرے لگائے احتجاج میں شامل خواتین کا کہنا تھا کہ تبدیلی حکومت نے ہمیں اس جدید دور میں بھی پانی جیسی نعمت سے محروم کر دیا ہے موجودہ ایم پی اے ملک فتح خالق بندیال نے ووٹ تو لیں لیے لیکن الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد آج تک عوام کے مسائل میں دلچسپی نہ لی مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خواتین کبھی گھروںسے باہر نہ نکلتی لیکن پانی کی قلت اور موجودہ ارکان اسمبلی کی بے حسی نے بچوں سمیت باہر نکلنے پر مجبور کر دیاعلاقے کے لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جب تک ہمیں پانی فراہم نہیں کیا جائے گا ہم کسی صورت احتجاج ختم نہیں کریں گے مظاہرین میں خواتین اور بچوں کی بھی کثیر تعداد موجود تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow