ھمارا کوئی ٹھیکدار نہیں نہ ھمارے نام پر کسی کو کمیشن دیا جائے افسران ترقیاتی کاموں کے معیار کو یقینی بنائیں ندیم افضل چن

پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی جاری ترقیاتی کاموں کے میٹریل اور کام کے معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ترجمان وزیر اعظم پاکستان ندیم افضل چن نے ھمارے نمائندے سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر تمام ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کمیٹی بنا کر ترقیاتی کاموں کے میٹریل اور کام کے معیارکی چیکنگ کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کی ٹیکس کا پیسہ حقیقی معنوں میں عوام پر خرچ کیا جا سکے۔کسی بھی ٹھیکیدار کے ساتھ کام کے معاملے میں نرمی نہ برتی جائے۔ندیم افضل چن نے کہا کہ ھمارا کوئی ٹھیکدار نہیں اور نہ ھمارے نام پر کسی کو کمیشن دیا جائے  افسران  مقرر کردہ وقت پر ترقیاتی کام کو یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow