ترجمان سرگودہا پولیس کی خبریں

سرگودھا:تھانہ صدر پولیس کی کاروائی، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر ظفر عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمر حیات وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد ندیم شہزاد ولد محمد صدیق قوم رحمانی سکنہ چک نمبر116جنوبی کو گرفتارکرلیاہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے 6دسمبر2019کو اپنے ساتھی محمد شفیق کے ساتھ ملکر چک نمبر103شمالی کے رہائشی ذیشان الرحمن سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ اشتہاری مجرم محمد ندیم گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیاتھا ایس ایچ او تھانہ صدر اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتارکرکے حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی ہے جبکہ قبل ازیں اشتہاری مجرم کے دوسرے ساتھی محمد شفیق کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے

 

سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کاروائی،ترکھانوالہ کے علاقہ سے لاپتہ خاتون بیٹے کے حوالے
سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کو اطلاع ملی کہ جھال چکیاں چوک کے قریب ایک خاتون پریشان کھڑی ہے اور اپنا نام وپتہ نہیں بتا سکتی ۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں نے لیڈی کنسٹیبل اوراپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے خاتون کو تحویل میں لیکر اسکے لواحقین کی تلاش شروع کی تو معلوم ہوا کہ یہ خاتون مسماۃ زرینہ بی بی جو کہ ایک ہفتہ قبل تھانہ ترکھانوالہ کے علاقہ سے غائب ہوگئی تھی جسکوامروز ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں نے اسکے حقیقی بیٹے کے حوالے کر دیا ہے ۔

 

سرگودھا:تھانہ شاہ پور صدر پولیس کی کاروائی،شراب کشید کرتے منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، سینکڑوں لیٹر لہن وشراب برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورصدر علی نواز شاہ نے سب انسپکٹر زوہیب حسن اوراسسٹنٹ سب انسپکٹر فرخ عباس وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش ریاست علی ولد گل محمد سکنہ بکھر بار کو شراب کشید کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے آلات چالوبھٹی سمیت سینکڑوں لیٹر لہن اور80لیٹر شراب برآمدکرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

سرگودھا:پولیس کا منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،گرفتارچھ ملزمان سے چرس1.500کلو گرام، شراب وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں و ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ صدربھلوال پولیس نے محمد عمر ولد محمد نذیر سکنہ چک4جنوبی سے چرس1.100کلو گرام، تھانہ عطاء شہید پولیس نے محمد افضل سکنہ چک110جنوبی سے چرس400گرام، تھانہ لکسیاں پولیس نے عمران سکنہ احمدے والا سے شراب20لیٹر، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے زمان سکنہ تخت ہزارہ سے بندوق12بور، تھانہ پھلروان پولیس نے ریاست علی سکنہ بچہ کلاں سے بندوق12بور اور تھانہ بھیرہ پولیس نے عادل سکنہ بھیرہ سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی و ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow