پنجاب میں 20 کورونا لیبارٹریاں قائم نہ ہوسکیں

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے ) ملک بھر میں بننے والی 20کورنا ٹیسٹ لیبارٹریوں کا منصوبہ مکمل نہ ہوسکا ، سرگودھا سمیت پنجاب میں 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر لیبارٹریاں بنائی جارہی تھیں، حکومت کی جانب سے فنڈز نہ ملنے کے باعث ترقیاتی کام رک گئے ہیں، زرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک کے چاروں صوبوں میں کورونا ٹیسٹ لیبارٹریاں بنانے کا فیصلہ کیا تھا، پہلے مرحلہ میں پنجاب میں 9اور ملک بھر میں 20جدید لیبارٹریاں بنائی جانی تھیں، منصوبہ کے تحت لیبارٹریوں کا سامان پی ایم ڈی سی نے ٹیسٹنگ سامان اور آلات فراہم کرنا تھا جب کہ لیباٹریوں کے لئے جگہ ضلعی حکومتوں اور ااس کی فنڈنگ اور اس کی تعمیرات کے اخراجات وفاق اور پنجاب حکومت نے برداشت کرنا تھے، سرگودھا میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی بلڈنگ کے پاس لیبارٹری کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا تھا، سرگودھا سمیت پنجاب کے 9ڈویژنل ہیڈ کوارٹروں پر عوام کے مفت کورونا ٹیسٹ ڈویژن کی سطح پر کرنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نے اس منصوبہ کو شروع کرنے کا حکم دیا تھا اور یکم جولائی 2020سے ان جدید لیبارٹریوں نے کام شروع کرنا تھا لیکن حکومت پنجاب کی جانب سے فندز کی عدم فراہمی کے باعث سرگودھا سمیت پنجاب میں بننے والی لیبارٹریوں کا منصوبہ التواء کا شکار ہوگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow