مویشی منڈیاں ھمیں دیں ارکان اسمبلی نے وزیر دفتر میں ڈیرے ڈال لئے

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے ) ارکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب ہاؤس میں ڈیرے ڈال لئے، مویشی منڈیوں کو ٹھیکہ پر لینے عثمان بزدار پر دباؤ ڈٖالنا شروع کردیا ہے، زرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر صوبہ بھر میں سنت ابرہیمی ؑ ادا کرنے کے لئے مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کیا تھا اور کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کے تحت یہ منڈیاں لگائی جانے کا فیصلہ ہوا تھا، بھکر اور میانوالی کے اراکین اسمبلی نے اپنے اپنے دوستوں کو نوازنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرکے کہا ہے کہ وہ مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خرید و فروخت اور سائیکل سٹینڈ کا ٹھیکہ ہمیں دیں، اس وقت تک حکومت پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے ہدایات کے مطابق بیوپاری منڈی اور جانور فروخت ہونے کا ٹیکس حکومت پنجاب خود وصول کرئے گی اور ساتھ ہی ساتھ سائیکل سٹینڈ بھی ٹھیکہ پر دے کر یہ پیسے خزانہ میں جمع کروائے جائیں گے، لیکن اراکین اسمبلی اپنے دوستوں کو نوازنے کے لئے وفد کی صورت میں ٹھیکے حاصل کرنے کے لئے سرگرم عمل ہوچکے ہیں اور انہوں نے لاہور میں ڈیرے ڈال لئے ہیں، یاد رہے کہ سرگودھا ڈویژن میں 28 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چاروں اضلاع خوشاب، میانوالی، بھکر اور سرگودھا میں کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کے تحت 10 منڈیاں لگائی جاتی ہیں جب کہ ڈویژن میں عارضی منڈیاں قائم کی جارہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow