سرگودہا میں نکاسی آب کا نظام ناقص

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )کمشنر سرگودھا کے واضح احکامات کے باوجود میٹروپولیٹن کارپوریشن حکام غیر ذمہ دارانہ رویے اور عدم توجہی کے باعث شہر کی بیشتر گنجان آبادیوں میں نکاسی آب کا نظام درست نہ ہو سکا، اور لوگوں کی بڑی تعداد بدستور مسائل کا شکار ہے، تفصیل کے مطابق کمشنر سرگودھا نے عوامی شکایات میں اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے کارپوریشن حکام کو 15دن میں شہر میں صفائی اور سیوریج کا نظام درست کرنے کا ٹاسک دیا تھا جس پر عملدرآمد کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ آٹھ روز گزرنے کے باوجود بیشتر علاقوں میں کام شروع ہی نہیں ہو سکا، اور باعث تشویش امر یہ ہے کہ یونین کونسلوں کے متعلقہ عملے کی جانب سے عملدرآمد کی بوگس رپورٹس ارسال کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث لوگوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں مجاہد کالونی، رحمان پورہ، منظور ٹاؤن، منور کالونی، گل والا، ظفر کالونی،محمدی کالونی سمیت دیگر علاقوں کی بیشتر گلیاں جھیلوں کا منظر پیش کر رہی ہیں جہاں آمدو رفت اورتعفن کے باعث سانس لینا تک محال ہو چکا ہے، بیماریوں میں اضافہ باعث تشویش امر بنتا جا رہا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ عملی طور پر چیک اینڈ بیلنس بڑھائے بصورت دیگر لوگ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow