پنجاب کے دفاتر میں انکوائریاں طوالت کا شکار

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )سروسز اینڈجنرل ایڈمنسٹریشن کے ریگولیشن ونگ کی جانب سے سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کے انتظامی دفاتر،تعلیم،صحت اور دیگر محکموں میں مجموعی طور پر 1ہزار671انکوائریوں کی بلا وجہ طوالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اکثر انکوائریوں پرمتعلقہ معیار کے آفیسرز تعینات نہیں کئے گئے،ہائر اتھارٹیز /عدالتوں میں جانیوالے ایسے کیسز کی مناسب پیروی نہیں کی جا رہی،جبکہ متعلقہ ڈویژنل و ضلعی اتھارٹیز کا بھی اس حوالے سے چیک اینڈ بیلنس انتہائی کمزور ثابت ہوا ہے،اسی طرح دیگر وجوہات کے ساتھ ساتھ گائیڈ لائن میں ہدایت جاری کی گئی کہ کمشنر و ڈپٹی کمشنر مستقل بنیادوں پر ان کیسز کو مقررہ وقت میں نمٹانے کیلئے قابل اور ایماندار انکوائری آفیسر تعینات کریں، اور ماہانہ ریویو کی رپورٹ ارسال کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow