معذور افراد کے کوٹے پر بھرتی ہونے والے افراد کو تمام بنیادی سہولتیں فراھم کی جائیں حکومت

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )معذور کوٹہ کے تحت سابقہ دور حکومت کے دوران مختلف سرکاری محکموں میں بھرتی ہونیوالے ملازمین کے بارے میں موجودہ حکومت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ انہیں متعلقہ سرکاری دفاتر میں مطلوبہ سہولیات دستیاب نہیں، بعض معذور افراد کو غیر متعلقہ سیٹوں پر دوردراز علاقوں میں لگا دیا گیا جو کہ خوار ہو کر رہ گئے ہیں،اس وقت سرگودھا ضلع کے 21محکموں میں مجموعی طور پر 226ملازمین تعینات ہیں،جن میں محکمہ ایجوکیشن کے 79،ہیلتھ اور ہائیر ایجوکیشن میں 29,29،یونیورسٹی آف سرگودھا 19،پاپولیشن11،ایگری کلچر اور میونسپل کارپریشن کے 8,8ملازمین قابل ذکر ہیں، بیشتر ملازمین مقامی سطح پر مختلف مسائل کا شکار ہیں اور کئی افراد صوبائی حکام سے بھی رجوع کر چکے ہیں،جس پر صوبائی ٹاسک فورس برائے ہیومن رائٹس نے انتظامیہ ہدایت کی ہے کہ معذور ملازمین کو دستیاب اور درکار سہولیات کی رپورٹ جلد از جلد ارسال کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow