وادی سون نوشہرہ میں ناقص تعمیراتی کام افسران خاموش

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)ٹھکیدار سابق حکومت کی طرح تبدیلی حکومت کا بھی لاڈلہ نکلا ،کیونکہ موصوف ٹھکیدارکرپشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں مہوڑیانوالہ تا گمندڑہ روڈ جو تقریبا پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے منظور ہوا موصوف ٹھکیدار نے روڈ توبنا دیا لیکن بدقسمتی سے روڈابھی تک مکمل نہیں ہوا کہ پیچھے سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا روڈ پر انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا گیاہے ٹھکیدارنے روڈ میں روڑا آٹھ انچ ڈالنا تھا لیکن روڑا سٹیمیٹ کے مطابق بہت کم ڈالا گیا ہے روڈ پر انتہائی ناقص تارکول ڈالی جا رہی ہے تارکول کا سپرے ایک فٹ کی بجائے تین سے چار فٹ کی بلندی سے سپرے کیا گیا ہے جو کہ روڈ کی مضبوطی کیلئے ناکافی ہے روڈ کے کنارے بلکل ٹوٹ چکے ہیںجبکہ اوچھالی تاگمندڑہ تک بھی روڈ میں بھی ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے اہلیان علاقہ ملک عمردراز،ملک عالمگیر،ملک طارق،ملک مختار ودیگرکا کہنا ہے کہ موصوف ٹھکیدار وں کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow