سرگودہا ڈویژن میں 92 پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ زاہد سلیم گوندل

92پناہ گاہیں ڈویژن سطح پر بنانے کا فیصلہ ۔سیکرٹری سوشل ویلفیئر زاہد سلیم گوندل

صوبہ بھر میں سے دو ہزار پانچ سو رجسٹرڈ رفاعی تنظیموں کی چیئر ٹی کمیشن کے تحت از سر نو آن لائن رجسٹریشن جاری ہے

غیر فعال ‘بوگس دو ہزار سے زائد رفاعی تنظیموں کی رجسٹریشن کو منسوخ کر دیاگیا ہے

سرگودہاڈویژن کے سوشل ویلفیئر اداروں میں عدم دستیاب سہولتوں کیلئے 13کروڑ 30لاکھ روپے کے خطیر فنڈز مختص کئے گئے ہیں

 

سرگودہا (16جولائی 2020)۔صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال زاہد سلیم گوندل نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں 92پناہ گاہیں بنائی جارہی ہیں تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹر پر ایک ایک پناہ گاہ بنائی جارہی ہے ۔ صوبہ بھر میں سے دو ہزار پانچ سو ررجسٹرڈ رفاعی تنظیموں کی چیئر ٹی کمیشن کے تحت از سر نو آن لائن رجسٹریشن جاری ہے جبکہ غیر فعال او ربوگس دو ہزار سے زائد رفاعی تنظیموں کی رجسٹریشن کو منسوخ کر دیاگیا ہے ۔ وہ آج اپنے دورہ سرگودہا کے موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر دفتر میں ضلعی محکموں کے افسران کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حسین احمد گوندل او رڈپٹی ڈائریکٹر محمد یار گوندل سمیت کاشانہ ‘ دارالامان ‘ دارالفلاح ‘ چلڈرن ہوم اور صنعت زار کے انچارج صاحبان نے شرکت کی ۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے کہاکہ رواں سال ادارے کیلئے ترقیاتی او رغیر ترقیاتی کاموں کیلئے ایک ارب روپے کابجٹ مختص کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لاک ڈا¶ن میں مخیر حضرات سے مل کر صوبہ بھر میں تین کروڑ روپے کاراشن مستحق خاندانوں میں تقسیم کیاجاچکاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سرگودہاڈویژن کے سوشل ویلفیئر اداروں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے 13کروڑ 30لاکھ روپے کے خطیر فنڈز مختص کئے گئے ہیں ۔9کروڑ 70لاکھ روپے سرگودہا ضلع میںماڈل چلڈرن ہوم ‘ کاشانہ ‘ دارالامان ‘ دارالفلاح او رصنعت زار سمیت سوشل ویلفیئر کے دیگر ضلعی اداروں کےلئے مختص کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تمام اداروں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ‘ سیوریج او ررابطہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے ٹینڈرز کا مرحلہ شروع ہونے جارہا ہے ۔ انہوں نے ماتحت افسران پر زور دیاکہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کریں ۔ کرپشن کی مصدقہ اطلاعات پر ملازمین کاسخت محاسبہ کیا جائیگا جبکہ اچھی کارکردگی کے حامل افسران کی ہر سطح پر پذیرائی کی جائیگی ۔ بعدازاں انہوں نے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کے ہمراہ سرگودہا میں پناہ گاہ کی تعمیر کی مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سرگودہا میں چھ کروڑ روپے تخمینہ کی اعلیٰ معیار کی پناہ گاہ تعمیر کی جائیگی ۔ جہاں بے گھر افراد کو رہائش او رکھانا کی فراہمی او راعلیٰ معیاری ماحوال کی دستیابی کو یقینی بنایاجائیگا ۔

٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow