وفاق المدارس میں ہونے والے تمام امتحانات مکمل ہوگئے ہیں

سرگودھا( محمد تہور بلال اصغر سے )وفاق المدارس کے جاری امتحانات اختتام پذیر ہوگئے ، سرگودھا سمیت ملک بھرسے 3لاکھ سے زائد طلبا و طالبات نے حصہ لیا ۔ ضلع سرگودھا میں 2700 سے زائد طلبا نے سالانہ امتحان دیا ، کورونا کے پیش نظر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا گیا ، ۔امتحانات میں ضلع سرگودھا کے 2700 سے زائدطلباء وطالبات نے حصہ لیا جس کیلئے 21 سنٹر بنائے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سالانہ امتخان میں 1ہزار 979طالبات جبکہ 802 طلباء نے حصہ لیا، وفاق المدارس العربیہ سرگودھا پاکستان وفاق المدارس کے طلباء وطالبات کا سالانہ امتحان ضلع سرگودھا میں کل 21امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے، جن میں 4مراکزطلباء اور 17طالبات کیلئے بنائے گئے۔ ملک بھر میں امتحانات 3 لاکھ 15 ہزار 889طلباء طالبات شریک ہوئے، جن کیلئے 2 ہزار 116 امتخان مراکز طلباء کیلئے فاصلہ، ہینڈسینی ٹائزرز،ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا تھا۔ امتحانات میں استاتذہ اور طالبعلموں نے حکومت کی طرف سے کورونا بچاؤ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow