ایم پی اے غلام رسول سنگھا کے گھر ہونے والی ڈکیتی کے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے

سرگودھا( محمد تہور بلال اصغر سے ) انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن پنجا ب اسمبلی ملک غلا م رسول سنگھا کے گھر ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو ﺅ ںنے رکن پنجاب اسمبلی اور ان کے اہل خانہ کو یر غما ل بنا کر 4 کروڑ 78 لاکھ روپے کے طلائی زیورات ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ لی واقعہ کا مقدمہ در ج کرلیا گیا کوئی ڈاکو گرفتار نہیں ہو سکا ۔پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ شب چار مسلح ڈاکو سٹلائٹ ٹاﺅن خو شاب میں واقع رکن پنجاب اسمبلی غلام رسول سنگھا کے گھر دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے گھر کے چوکیداروں کو با ند ھ کر رکن پنجاب اسمبلی غلا م رسول سنگھا اور ان کے اہل خانہ کو آتشین اسلحہ سے مسلح ڈاکو ﺅںنے یر غمال بنا لیا اور لوٹ ما ر شروع کر دی ۔رکن پنجاب اسمبلی غلام رسول سنگھا کے والد ملک عو ن علی سنگھا کی مد عیت میں در ج کروائے گئے مقدمہ میں بتا یا گیا ہے کہ مسلح ڈاکوﺅ ں نے چار کروڑ 78 لاکھ کی ڈکیتی کی جس میں ایک کروڑ 78لاکھ کی پاکستانی کرنسی 175 تولے طلائی زیورات 30 ہزار امریکی ڈالر اور 12 ہزار سے زائد سعودی ریا ل ڈاکو لے گئے ۔پولیس کے مطابق ڈاکو تین گھنٹے سے زائد وقت تک تحریک انصا ف کے رکن پنجاب اسمبلی کے گھر رہے اورا س دورن ان کے اہل خانہ کر ہراساں کرتے رہے واردات کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھا ری نفر ی پنجاب اسمبلی کے رکن غلا م رسول سنگھا کے گھر پہنچ گئی ۔ڈی پی او خوشاب نے ڈی ایس پی صدر کی سربراہی میں ڈاکو ﺅ ں کی گرفتار ی کے لئے خصو صی ٹیم تشکیل دے دی پولیس کا دعویٰ ہے کہ ڈاکوﺅں کو جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔دوسری طر ف وزیر اعلیٰ پنجا ب عثمان بزدار نے رکن پنجا ب اسمبلی غلا م رسول سنگھا کے گھر واردات کرنے والے ڈاکوﺅں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا انہو ںنے رکن پنجاب اسمبلی کو ٹیلی فو ن کر کے ان کی خیریت بھی دریا فت کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات کرنے والے ڈاکو ﺅ ں کی عمریں 20 سے 23 سال کے درمیان تھیں انہو ں نے کسی خو ف اور ڈر کے بغیر گھر میں تین گھنٹے تک قیا م کیا اور واردات کے بعد آرام سے فرار بھی ہو گئے پولیس نے علاقہ بھر کی نا کہ بند ی کی لیکن تا حا ل ڈاکو ﺅ ں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow