سرگودہا میں لیبارٹری کے قیام اور پورٹ ایبل وینٹی لیٹرز لینے کیلئے محکمہ صحت کو درخواست دے دی گئی

سرگودھا( محمد تہور بلال اصغر)

سرگودھامیں لیبارٹری کے قیام اور پورٹ ایبل وینٹی لیٹرز کی ڈیمانڈ کے حوالے سے سفارشات سیکرٹری ہیلتھ کو ارسال کر دی گئیں، ذرائع کے مطابق کورونا ٹیسٹ کرنے کی استعداد کار بڑھانے کےلئے قبل ازیں ایڈیشنل لیبارٹری کے قیام کی منظوری دی جا چکی ہے مگر اس حوالے سے اقدامات انتہائی سست روی کا شکار ہیں، مطلوبہ اشیاءوسہولیات کی دستیابی کےلئے کاغذی کاروائیوں کے علاوہ تاحال کچھ نہیں ہو سکا، اسی طرح تشویشناک حالت میں مبتلا مریضوں کےلئے وینٹی لیٹرز کی بھی شدید کمی کے باعث چاروں اضلاع کی ہیلتھ اتھارٹیز کو سخت مشکلات در پیش ہیں، اس سلسلہ میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کی جانب سے گزشتہ روز سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کرتے ہوئے ڈیمانڈز پر مبنی سفارشات ارسال کر دی گئی ہیں جن کے مطابق سرگودھا میں کورونا ٹیسٹ کی استعداد کار بڑھانے کےلئے ایڈیشنل لیبارٹری کے فوری قیام کے ساتھ ساتھ ضلع سرگودھا میں دس ،خوشاب، میانوالی اور بھکر کے دو دو وینٹی لیٹرز فوری طور پر فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow