فاروق کالونی میں 2015 میں شروع ہونے والا منصوبہ تاحال مکمل نہ ہوسکا

سرگودھا( محمد تہور بلال اصغر سے )فاروق کالونی، امتیاز آباد اور ملحقہ درجن سے زائد آبادیوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کےلئے 2015میں شروع کیا گیا واٹر سپلائی سکیم کا منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہوسکا، ذرائع کے مطابق اس منصوبہ کی مجموعی لاگت کا اندازہ 9کروڑ89لاکھ 71روپے لگایا گیا تھا، گزشتہ چار سال کے دوران واٹر سپلائی سکیم کی تعمیر کا 85فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور93لاکھ 75ہزار روپے کے بقایا فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث سکیم کی تکمیل درمیان میں ہی لٹک کررہ گئی ہے ،منصوبہ کی مسلسل طوالت کے باعث ہزاروں گھرانوں کو پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولت میسر نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے ، اس حوالے سے پبلک ہیلتھ انجینئر نگ حکام کا کہنا ہے کہ متذکرہ بقایا فنڈز کے اجراءکےلئے سفارشات صوبائی حکومت کو ارسال کی جا چکی ہے ، آئندہ مالی سال میں یہ سکیم مکمل کر کے متعلقہ بلدیاتی ادارے کے ہینڈ اوور کر دی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow