کورونا مصنوعات سے متعلق بلیک مارکیٹنگ کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ایسے مافیا کے خلاف کاروائی کی ھدایت کردی

سرگودھا( محمد تہور بلال اصغر سے )کورونا سے متعلقہ ادویات و آلات کی بلیک مارکیٹنگ کے انکشاف پر سرگودھا سمیت ڈویژن بھر میں خصوصی کریک ڈاﺅن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، ذرائع کے مطابق حکومت کے علم میں یہ بات آئی تھی کہ کووڈ19سے متعلقہ ادویات اور آلات کی بلیک مارکیٹنگ اور مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہے جس پر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی ہدیت ملنے پر کمشنر سرگودھا نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز و سی ای اوز ہیلتھ اتھارٹیز کو حکومتی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے ان اشیاءکی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف خصوصی کریک ڈاﺅن شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،جبکہ روزانہ عملدرآمد کی رپورٹ بھجوانے کےلئے ایک پرفارما بھی ارسال کیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے اس سلسلہ میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں آج سے خصوصی ٹیمیں متحرک ہو جائینگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow