تاجروں نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے ہارن بجاؤ مہم کا آغاز کردیا

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے ) حکمرانوں کو وعدےیاد دلانے کیلئے تاجر ہارن بجاو، حکمران جگاو مہم شروع کر رہے ہیں ، تاجروں کے تحفظ اور بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران شہر وضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل، جنرل سیکرٹری نعیم اسلم کپور،ڈیری فارم روڈ کے صدر شیخ مسعود احمد اور ریسٹورنٹس اونر ایسوسی ایشن کے صدرگل شیرافگن نے سرگودھا پریس کلب پریس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نےکہا کہ صلاحیتوں سے محروم حکمرانوں کو تاجران سے کئے گے وعدے یاد کروانے کے لئے “ہارن بجاو، حکمران جگاو “مہم کا آغاز کر رہے ہیں ۔ موجودہ حکومت نے تاجران کے مسائل اور تجاویز پر جو وعدے اور معاہدہ کئے تھے اب وہ ان سے منحرف ہوچکی ہے، جس کے باعث تاجرمیں اس وقت شدید اضطراب پایا جا تا ہے۔ملک بھر کے تاجر اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے احتجاج کی بجائے پرامن طور پر ہارن بجاو حکمران جگاو تحریک لے کراسلام آباد مارچ کر رہے ہیں جس کے لئے ملک بھر کے تاجران موٹروے سے چکری پر اکٹھا ہو کر ایک بڑے قافلے کی شکل میں اسلام آباد کی جانب ہارن بجاتے ہوئے مارچ کریں گے۔جس میں سرگودھا سے تاجر راہنماؤں کا وفد بھی اس اجتجاج میں بھرپور شرکت کرکا، اس موقعہ پرتاجروں اوردیگرشرکانےعلامتی طورپرہارن بجائے اورحکمرانوں کوجگانے کی کوشش کی۔https://youtu.be/sd1Dp4_r2Bo

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow